ناندیڑ:9جولائی( ورق تازہ نیوز)سابقہ وزیرداخلہ آنجہانی ڈاکٹرشنکرراو جی چوہان کی جینتی 14جولائی کو منائی جارہی ہے اس کے علاوہ ناندیڑ میں تعمیر شدہ اردوگھر کاافتتاح بھی عنقریب عمل میں آرہا ہے اسی ضمن میں کانگریس پارٹی نے منصوبہ بندی کے تعلق سے 10جولائی بروز ہفتہ کودوپہر دو بجے فیمس فنکشن ہال دیگلورناکہ ناندیڑ میں کانگریس کے عہدیداران ‘ورکرس وکارپوریٹرس کااجلا س منعقد کیا ہے۔

میئر محترمہ موہنی یونکر نے بتایا کہ اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابقہ وزیر ڈی پی ساونت ‘ امرناتھ راجورکر (ایم ایل سی )‘موہن اناہمبرڈے (ایم ایل اے )شرکت کررہے ہیں۔شریمتی یونکر نے پارٹی کے تمام کارپوریٹرس ‘ شہرکانگریس کمیٹی کے عہدیداران سے شرکت کی گزارش کی ہے۔