ناندیڑ:6 اپریل۔ (ورق تازہ نیوز)شہر ناندیڑ کے شمشان گھاٹ”شانتی دھام“ میں پچھلے سات دنوں کے دوران 180لاشوں کی آخری رسومات انجام دی گئیں جن میں 140 کورونا(کوویڈ19) مرض سے ہلاک افراد کی لاشیں تھیں ۔
کوروناوباءسے شانتی دھام میں فی مہینہ 100تا150 لاشوں کولایاجاتاتھا اور آخری رسومات ادا کی جاتی تھیں لیکن گزشتہ 7 دنوں میں اس شمشان میں سب سے زیادہ لاشوں کی آخری رسومات انجام دینے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے ۔
لاشوں کی آخری رسومات انجام دینے کےلئے لاشوں کوقطار میں لگایاجارہا ہے ۔اورلاشوں کے وارثین کوگھنٹوں انتظارکرناپڑرہاہے ۔ورثاءغم سے نڈھال ہوتے ہیں اسکے ساتھ ان کے چہروں پراداس اورخوف کے آثار پائے جاتے ہیں ۔ناندیڑضلع اورشہر ایک خوفناک ‘دردناک دور سے گزررہا ہے۔