ناندیڑشاہین باغ میں خواتین کاانوکھااحتجاج
ناندیڑ: 12مارچ (ورق تازہ نیوز) ناندیڈ کی آواز شاہین باغ دیگلورناکہ کے برکت کامپلکس کے روبرو جاری ہے اور آج احتجاج کا 56 واں دن ہے۔ یوم خواتین کے پس منظر میں خواتین نے آئین کے حق میں اور شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کیا۔
اس احتجاج میں وزیر سرپرست اشوک چوہان ‘انجلی تائی امبیڈکر ‘ عبدالرحمن آئی پی ایس ‘ کے علاوہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اور جے این یویونیورسٹیز کے طلباءنے شرکت کرکے رہنمائی کی ۔ دریں اثناءآج شاہین باغ میں خواتین نے اپنے ہاتھوں پر مہندی سے نو این آر سی ‘نو سی اے اے ‘ نو این پی آر تحریر کرکے انوکھے انداز میں احتجاج کیا ۔