ناندیڑ:19۔جنوری۔ (ورق تازہ نیوز) وشوہندو پریشد ناندیڑ کے ذمہ داران نے آ ج نا ندیڑ کے ضلع ایس پی پرمود کمار شیوالے کو میمورنڈم دیتے ہوئے کہا کہ ناندیڑ کے شانتی نگر میں رونما ہوئے دھماکہ کے معاملے میں پاپولرفرنٹ آف انڈیا اس تنظیم نے بلاوجہہ سے وشوہندو پریشد (وی ایچ پی ) کانام لیا ہے۔ اس طرح پی ایف آئی دو سماج میں نفرت پھیلانے کا کام کررہی ہے۔اسلئے فی الفورا سکے خلاف کاروائی کی جائے ۔

وی ایچ پی نے اپنے میمورنڈم میں مزید کہا کہ پاپولرفرنٹ نے شانتی نگر معاملے میں وی ایچ پی اور بجرنگ دل کا نام لیتے ہوئے جان بوجھ سے حالات کوخراب کرنے کی کوشش کی ہے ۔

لہذا تنظیم کے خلاف ضلع انتظامیہ فی الفور سخت کاروائی کرے ورنہ وی ایچ پی اوربجرنگ دل کی جانب سے پی ایف آئی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔

اس میمورنڈم پر وی ایچ پی پرانت دھرم پرسار پرمکھ کرشناجی دیشمکھ ‘ضلع منتری ششی کانت پاٹل ‘ضلع خازن گنیش مہاجن ‘ شہر صدر روی کمار چٹلوار‘ گنیش کوکلوار‘ ودیگر کے دستخط ہے۔