ناندیڑ:شادی کی بارات حادثہ کاشکار‘تین افراد ہلاک

دیگلور:27اپریل ( ورق تازہ نیوز)شہر کے سرسنبے خاندان کے ایک فرد کی شادی کل حیدر آباد میں تھی اس تقریب میںشرکت کیلئے جارہی کروزر گاڑی آج صبح بھیانک حادثہ کاشکار ہوگئی جس کی وجہہ سے اس خاندان کے دو افراد سمیت ڈرائیور کی موت ہوگئی ۔آج 27 اپریل کو صبح ناندیڑ۔حیدرآباد ہائی وے پر شنکر مٹھ کے پاس حادثہ پیش آیا ۔اس بھیانک حادثہ کے بعد شادی کاگھر ماتم میں تبدیل ہوگیاہے ۔

دیگلور کے لائن گلی میں رہنے والے سرسنبے خاندان کے ملا پلے سرسنبے لڑکے کی شادی اتوار 28 اپریل کو حیدرآباد میں منعقد ہورہی تھی جس کےلئے سرسنبے خاندان کے کچھ افرادآج 27اپریل کو صبح کے وقت کروزر گاڑی نمبر MH 25-R- 8364 میںسوار ہوکر حیدر آباد جارہے تھے کہ شنکر مٹھ کے قریب مخالف سمت سے آرہے ترک نمبر MH 34-M- 3129 اور کروزرمیں زبردست تصادم ہوگیا جس کی وجہہ سے کروزر میںسوا شیوانی بنڈپا سرسنبے عمر 18 سال اور ڈرائیور شیخ منان عمر 32 سال ساکن بھائے گاوں کی جائے حادثہ پرہی موت ہوگئی اور کچھ زخمیوں کو حیدر آبادمنتقل کیا جہاں پررجنی گنڈپا عمر 40سال کی موت ہوگئی ۔اس بھیانک حادثہ کے بعد سرسنبے خاندان کاشادی کاگھر ماتم میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ اس کے علاوہ سارے شہر میں غم و افسوس کااظہار کیاجارہا ہے