ناندیڑ:شادی نہ ہونے سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

ناندیڑ: 11؍ستمبر ( ورقِ تازہ نیوز) شادی کی عمر ہوجانے کے بعد گزشتہ دو سال سے رشتہ کی تلاش میں سرگرداں ایک 23 سالہ نوجوان نے شادی نہ ہونے سے دلبرداشہ ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ کیا اور پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔ یہ واردات قندہار تعلقہ میں روئی میں پیش آئی۔

وینکٹ راجیش شری رامے ( عمر 25 سال، ساکن روئی، تعلقہ قندہار) خودکشی کرنے والے نوجوان کا نام ہے۔ شادی نہ ہونے سے مذکورہ نوجوان گزشتہ کچھ دنوں سے تنائو کا شکار تھا۔ بالآخر 9 ستمبر کو اس نوجوان کی ایک کھیت کے درخت پر پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔ اس نوجوان کے خودکشی جیسے انتہائی اقدام کے باعث اس کے خاندان پر دکھ کر پہاڑ ٹوٹ پڑا اور گائوں میں ہر کوئی اظہار افسوس کرنے لگا۔ اس معاملہ میں دیوی داس شری رامے کی دی گئی فریاد پر قندہار پولیس اسٹیشن میں اتفاقی موت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات پوہویہارے کررہے ہیں۔