ناندیڑ: 25۔اپریل(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ سے حیدرآباد ‘ممبئی ‘دہلی کے علاوہ ملک کے دیگربڑے شہروں کو ہوائی سروس سے جوڑنے والی ہوائی خدمات گزشتہ کئی مہینوں سے بند ہیں ۔ جوکمپنیاں یہ سروس دے رہی تھیں اُن کاکہناتھا کہ مسافروں کی تعدادمیں کمی کی وجہ سے انھیںخسارہ ہورہا ہے ۔ اسلئے ناندیڑ ہوائی جہازوں کی سروس کو بندکیاگیا ہے ۔ناندیڑ کے وزیرسرپرست اشوک راو چوہان نے مرکزی وزیر ہوابازی جیوتی رادتیہ سندھیا کو مکتوب روانہ کرکے ناندیڑ سے سابق کی طرح ہوائی سروس شروع کرنے کی مانگ کی تھی ۔

مرکزی وزیر نے اس مکتوب کامثبت جواب دیتے ہوئے ناندیڑ سے سابق کی طرح ہوائی سروس بحال کرنے کے اپنی کوشش شروع کردی ہیں۔ناندیڑ سے حیدرآباد ‘ممبئی اور دیگر شہروں کوٹروجیٹ ہوائی کمپنی کی خدمات گزشتہ تین سالوں سے جاری تھی ۔ لیکن مالی مسئلہ کی وجہ سے یہ سروس بند کردی گئی تھی ۔ اشوک راوچوہان نے 8مارچ کو مرکزی وزیر سندھیا کو مکتوب لکھ کر ناندیڑ سے پونا‘ممبئی ‘حیدرآباد کے لئے دوبارہ ہوائی سرو س کی خدمات شروع کرنے کی مانگ کی تھی ۔ اس مانگ پرغوروخوص کرتے ہوئے مرکزی وزیر سندھیا نے 8اپریل کواشوک چوہان کو مکتوب لکھ کربتایاتھا کہ ناندیڑ سرے سروس شروع کرنے کےلئے ہلچل شرو ع کردی گئی ہے اورمتبادل ہوائی جہاز کمپنیوں سے تبادلہ خیال کیاجارہا ہے ۔ انھیں مکتوب بھی روانہ کیاگیا ہے ۔ اس طرح وزیر موصوف نے ناندیڑسے ہوائی سروس دوبارہ شروع کرنے کا تیقن دیا ہے ۔توقع ہے کہ بہت جلد ناندیڑ سے مسافر ہوائی جہاز دوبارہ اڑانیں بھریںگی۔