ناندیڑسے قریب ٹرک اور آئیچر گاڑی میں بھیانک تصادم ٗچا ر افراد ہلاک
ناندیڑ ہنگولی:24 /مئی۔ ( ورقِ تازہ نیوز) کلمنوری تعلقہ مےںہنگولی-ناندیڑ روڈ پر مالیگاو¿ں کے قریب ٹائلس سے لدا ٹرک ما مینڈے لے جانے والے آئیشر ٹرک سے ٹکرا گیا۔ اس تصادم میں چار افراد ہلاک اور 150 کے قریب بھیڑیں مر گئیں۔ حادثہ آج جمعرات 25 مئی کو صبح 6 بجے کے قریب پیش آیا۔ایک آئیشر ٹیمپو (HR 55 AP 3111) جو مینڈے لے کر راجستھان سے حیدرآباد جا رہا تھا،\ کلمنوری پولیس اسٹیشن حدود کے مالیگاو¿ں میں وجے ولاس ہوٹل کے سامنے فرش سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ اس تصادم میں آئیشر کے کیبن میں سوار پانچ میں سے تین کی موقع پر ہی موت ہو گئی،
جب کہ ایک نے ناندیڑ کے اسپتال لے جانے کے دوران راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ ایک شخص شدید زخمی ہے اور ناندیڑ کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس خوفناک حادثے میں بھیڑیں لے جانے والے ٹیمپو میں موجود 150 بھیڑیں دم توڑ گئیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کلمنوری پولیس انسپکٹر ویجناتھ منڈے، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر ریکھا شہارے اور ان کے دیگر ساتھی موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو اسپتال بھیج دیا گیا۔ جبکہ بھیڑوں کے آئشر ٹیمپو کو کرین کی مدد سے باہر نکالا گیا۔ اس وقت کافی ٹریفک جام تھا۔