ناندیڑ:24مارچ(ورق تازہ نیوز )ضلع میں 25مارچ تا4اپریل کرفیو نافذ ہونے کی وجہ سے ناندیڑضلع سے ایس ٹی بسیں صرف بیرون اضلاع ریاستوں کےلئے ہی چلاکریں گی۔ اسطرح کامکتوب ڈویژنل کنٹرول ‘ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن ناندیڑ کی جانب سے جاری کیاگیاہے ۔

یہ مکتوب ناندیڑضلع کے ناندیڑ‘بھوکر‘ کنوٹ‘ مکھیڑ‘ دیگلور ‘ قندہار‘ حدگاوں ‘ بلولی اورماہور ڈپو مینجر(ایس ٹی ) کے نام تحریر کیاگیا ہے ۔اورانھیں ان احکامات پرسختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔مکتوب میں ہدایت دی گئی ہے کہ ناندیڑضلع کے اندر کوئی شخص بسوں میں سے اترے گا اور بسوں میںسوار نہیں ہوسکے گا۔

ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی ہر روز روٹیشن کے مطابق ڈیوٹی لگائی جائے اوربسوںمیں مسافروں کی تعداد کومدنظر رکھ کر بسوں کی پھیریاں کی جائیں ۔ سفر کے دوران مسافروں کوچہرے پرماسک لگانا لازمی ہوگا ۔ ایسا نہ کرنے پر مسافروں کوبس میںسفر کی اجازت نہیں ہوگی ۔ کرفیو کی مدت کے دوران تمام انسپکٹروں ‘ڈرائیورس ‘کنڈیکٹروں اوردیگر ملازمین کو ہرروزہیڈکوارٹر میں حاضررہنا لازمی ہے۔