ناندیڑ:23. مارچ۔(ورق تازہ نیوز) نہایت افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ آج بتاریخ 23 مارچ 2021 بروز منگل کو ضلع پربھنی کے تعلّقہ گنگا کھیڑ کے موضع رانی ساورگاؤں کے معروف تعلیمی ادارہ مرزا غالب اردو پرائمری اسکول کے فعّال معلّم ڈاکٹر سیّد نذیر سر کے والد محترم جناب سیّد وزیر ولد سیّد حُسین صاحب پٹویکر (ساکن فتح بُرج، ناندیڑ) کا آج دوپہر (1:30) ڈیڑھ بجے قضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے. (انا لله وانا اليه راجعون).

مرحوم نہایت ملنسار، محنتی، صوم و صلوۃ کے پابند اور نیک طبیعت کے مالک تھے. الله تعالیٰ، مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں مقام عطاء فرمائے. مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین یا رب العالمین. ان شآء الله! مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب بمقام گنج شہیداں کربلا، ہتائی ،ناندیڑ میں ادا کی جائے گی اور تدفین متّصل قبرستان میں عمل میں آئے گی.