ناندیڑ:سیرت پروگرام 16-کے مرکزی جلسہ کاشاندار انعقاد۔معزز شخصیات کو اعزازات تفویض
ناندیڑ:(پریس ریلیز)20فروری: نئی نسل کی تربیت کے لحاظ سے خادمین امت کی سرگرمیاں عمدہ اور قابل تقلید ہیں۔ اس بات کااظہار اپنے صدارتی خطاب میں حضرت مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم صاحب صدر دارالقضاء حیدرآباد نے کیا۔ خادمین اُمت کے سیرت پروگرام16کے تحت 19فروری کو ناندیڑ میں مرکزی جلسہ کا شاندار اور کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ ناندیڑ کی ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر محترمہ غوثیہ باجی صاحبہ نے اجلاس سے خطاب کیا اور ثقافتی پروگرام میں کثیرتعداد میں لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کو مبارک قدم قراردیا۔
بیڑ کی مشہور ومعروف تعلیمی شخصیت اورملیہ گروپ آف اسکولس کی معتمد محترمہ صبیحہ باجی صاحبہ نے زور دے کر یہ بات کہی کہ طلباء میں ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعہ دینی تعلیمات کی ترسیل وقت کااہم تقاضا ہے۔سیرت پروگرام 16 کے نگراں کار محترم ایڈوکیٹ محمدعبدالرحمٰن صدیقی صاحب نے بھی اجلاس کو مخاطب کیا اور جہد مسلسل کے ساتھ خادمین امت کی جاری سرگرمیوں کی ستائش کی۔ایم آئی ایم کے ریاستی معتمد جناب سید معین صاحب نے خادمین امت کو پیغام دیتے ہوئے اسی طرح استقامت کے ساتھ اپنی کاوشوں کو جاری رکھنے کی ترغیب دی۔
خادمین اُمت کے اس مرکزی جلسہ میں معروف قانون داں اور سیرت پروگرام کے نگراں کار محترم ایڈوکیٹ ایم زیڈ صدیقی صاحب، حضرت مولانا محمدایوب صاحب ،سینئر صحافی جناب محمدتقی صاحب، جناب مختار عابد صاحب، مفتی محمدالیاس صاحب ،قومی اُردو شکشک کرمچاری سنگھ کے قومی صدر جناب چودھری واصل علی گرجر صاحب ، نائب قومی صدر جناب سید مہتاب ابراہیم صاحب نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی۔امیر خادمین امت جناب عابد خان حمید خان نے تنظیمی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ باب الفتن اور نبویؐ بشارتوں کو اپنی تدریس کا اور والدین اپنی تربیت کا لازمی حصہ بنائیں۔اجلاس میں کثیرتعداد میں علماء، اساتذہ ، اولیائے طلباء، طلبا وطالبات اور عوام الناس نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض ہنگولی کے شیخ اقبال سر، ناندیڑ کے معروف شاعر عبدالعلیم اسرار اورخادمین امت کے فعال رکن برادر محمد اسماعیل نے بڑی عمدگی سے اداکئے۔ برادر محمدداؤد نائب صدر خادمین امت نے افتتاحی کلمات میں سیرت پروگرام 16 کی غرض وغایت اور تفصیلات پیش کیں اور طلبا وطالبات سے خادمین امت کی آنے والی اہم سرگرمی ’’قرآن فہمی پروگرام 16‘‘میں شامل ہونے کی دعوت کی۔
بعد از تنظیمی خطاب دعوتی سرگرمیوں کی معروف شخصیت حضرت مولانا محمد اسماعیل صاحب لاتور کو ’’حضرت ابوہریرہؓ ایوارڈ‘‘ تفویض کیاگیا۔ شہر ناندیڑ کی معروف تعلیمی شخصیت محترمہ فرحت آپا صاحبہ ،اقرا گروپس آف اسکول کو ڈپٹی ای او محترمہ غوثیہ باجی اور محترمہ صبیحہ باجی کے ہاتھوں ’’سرسید احمدخان ایوارڈ‘‘ پیش کیاگیا۔ سینئر صحافی اور مشہور کالم نگار ،مدیراعلیٰ گواہ جناب سید فاضل حسین پرویز صاحب کو دوسوسالہ اُردوصحافت کے ضمن میں ’’مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ‘‘ پیش کیاگیا۔ مولانا محمد رضوان قریشی امام وخطیب مکہ مسجد حیدرآباد کا ’’بنیان مرصوص ایوارڈ‘‘ان کے نمائندے نے حاصل کیا۔
ایوت محل، ناگپور، پربھنی، ہنگولی، بیڑ، لاتور، اورنگ آباد، جالنہ ،ناندیڑ، مالیگاؤں، نرمل، بھینسہ، حیدرآباد ، عادل آباد ان اضلاع سے اپنے اپنے میدان میں معیاری خدمات انجام دینے والے معزز ومکرم اساتذہ کو ’’حضرت مصعب بن عمیر ؓایوارڈ‘‘، فعال وشفیق معلم ومعلمات کو ’’ابن عباسؓ ایوارڈ‘‘ اور ’’ماں عائشہ صدیقہؓ ایوارڈ‘‘ تفویض کئے گئے۔ سرگرم صحافی اصحاب کو ’’آفتاب صحافت‘‘ سے نوازاگیا۔ واضح ہو کہ 18فروری کی شام میں 12؍اضلاع سے اول، دوم آئی ہوئی طلبہ وطالبات کی 31 ٹیموں کے درمیان ریاستی سطح کا کوئز فائنل مقابلہ لیاگیا اور اجلاس میں لڑکوں کے صیغہ سے مالیگاؤں کی ٹیم اول، لڑکیوں کے صیغہ سے بھی مالیگاؤں کی ٹیم اول، نرمل کی دوم اور بھیونڈی کی سوم کو ریاستی انعامات معززین کے ہاتھوں دیئے گئے۔ کوئز بک پرMCQ Paper،لیکچر سیریز مقابلہ کے ریاستی اول، دوم ، سوم انعامات کی تقسیم بھی عمل میں آئی ۔ کھیل مقابلوں میں ملیہ اردو اسکول کی کبڈی ٹیم کو فاتح ٹروفی دی گئی۔ ہرضلع کے ضلعی انعامات تمام اضلاع کے آرگنائزر تک پہنچائے جائیں گے۔
اس طرح ایک شاندار اور کامیاب اجلاس کااختتام عمل میں آیا اور ایک بارپھر ’’سیرت پروگرام‘‘ کا میابی سے ہمکنار ہوا۔ پروگرام میں خواتین شعبہ دختران اُمت کی ذمہ داران محترمہ شاذیہ باجی ،محترمہ عصمت نواز ،عاتکہ انجم، مہر جہاں ، محترمہ تبسم باجی اور زوجہ امتیاز رفیق نے زبردست کردار اداکیا۔ جناب ظہیر الدین انعامدار، عبدالواجد، محمدوقار، شیخ عمران، عبدالاحد، محمدجنید، محمد عتیق، شاکر خان ، محمد صادق ، سید حسین، سہیل پٹھان ، امجدخان ، عبدالرحمٰن ڈسٹرکٹ آرگنائزر جناب اسحاق خالدنرمل، محمد اظہر سربھینسہ، ابوالکام سر اودگیر، مفتی عابد صادق بیڑ، عبید خان اورنگ آباد، عظمت خان پربھنی، شیخ اقبال ہنگوی، پروفیسر امتیاز رفیق مالیگاؤں ، محمد اظہر ناندیڑ نے کڑی محنت کی ۔
خادمین امت کی جانب سے بہتر کارکردگی کیلئے پروفیسر امتیاز رفیق کو سُپر ڈسٹرکٹ آرگنائزر، ابوالکلام اودیگر ،محمد اظہربھینسہ اور اسحاق خالد نرمل کو بیسٹ ڈسٹرکٹ آرگنائزر کے ساتھ ہی ظہیر الدین انعامدار کو سُپر والینٹر ببر محمد ٹروفی، محمد جنید، عبدالواجد، محمدصادق ، شیخ عمران کے علاوہ محترمہ شاذیہ باجی، عاتکہ انجم اور پربھنی کی تین والینٹرس کو بھی بیسٹ والینٹر’’ببر محمدٹروفی‘‘ دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔