ناندیڑ:19۔اپریل(ورق تازہ نیوز) ایئرپورٹ پولیس نے پشپا، گینگسٹر اور بھائی بننے کے راستے پرگامزن چھ نوجوانوں کوفرضی ہتھیاروں کے ساتھ پکڑ اہے ان کے خلاف انڈین آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس انسپکٹر انیرودھ کاکڑے نے ان نوجوانوں کو غنڈہ گردی کے بجائے سنگھم یا کلاس ون آفیسر بننے کا خواب دیکھایا ہے ۔19 اپریل کی درمیانی شب تقریباً 2 بجے ہوائی اڈے پولس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر انیرودھ کاکڑے، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر بالو گیتے، پولس ملازمبندو قلندر، بابا گجبھارے اور دیگر نے اپنے علاقے کے چھ مجرموں کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں اور یہ سبھی شہر سے باہر چلے گئے تھے۔

پولیس نے 3 بغیر نمبر والی دو پہیہ گاڑیاں بھی ضبط کیں، انہوں نے 69 گاڑیوں کی تلاشی بھی لی اور 8 گاڑیوں سے 3,300 روپے نقد اور 18 گاڑیوں پر 12,000 روپے جرمانہ کیا۔اسی دوران پشپا، گینگسٹر، بھائی بننے کی آڑ میں کچھ نوجوانوں کی پستول کے ساتھ مختلف سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر لی گئی تصاویر انہیں مہنگی پڑیں۔ تمام چھ افراد کو ایئرپورٹ پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ان میں سے چار نابالغ مجرم ہیں۔ اسسٹنٹ انسپکٹر آف پولیس بالو گیتے کی شکایت پر ان نوجوانوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 34 کے تحت انڈین آرمس ایکٹ کی دفعہ 6/25 کے ساتھ مقدمہ نمبر 143/2022 درج کیا گیا ہے۔ کیس کی تفتیش پولیس ملازم جادھو کو سونپی گئی ہے ۔