ناندیڑ:سنجے بیانی قتل کیس میں اہم شوٹر کی گرفتاری
ناندیڑ: /ورقِ تازہ نیوز)5 اپریل 2022 کوناندیڑ کے معروف بلڈر سنجے بیانی کو انکے گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔اس قتل کیس میں شارپ شوٹر کو این آئی اے نے گرفتار کیاہے۔ بتایا جاتاہے کہ اس قتل کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد ہرویندر سنگھ رندا ہے اور اس کے دو شوٹروں نے بیانی پر فائرنگ کی تھی۔
اس میں ایک مفرور کلیدی شوٹر دیپک سریش رانگا کو این آئی اے نے نیپال بارڈ پر پکڑلیاہے۔ ناندیڑ پولیس کی ٹیمیں اس شوٹر کی تلاش کے لیے کئی ریاستوں میں گئی تھیں۔اب شوٹر کی گرفتاری سے بیانی کے قتل اور دیگر وارداتوں کے کئی پہلو سامنے آئیں گے۔اس کیس میں پہلے ہی کئی افراد زیر حراست ہیں۔