ناندیڑ:سنجے بیانی قتل معاملے مں 9 ملزمین کو تین دن کی پولس کسٹڈی

ناندیڑ:10جون(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ کے مشہور بلڈر سنجے بیانی کا 5اپریل کوقتل ہواتھا ۔اس معاملے میں تفتیش اور ملزمین کی گرفتاری کےلئے ایس آئی ٹی کی تشکیل عمل میںآئی تھی ۔دستہ نے اب تک9افراد کو حراست میں لیا ہے۔ آج جمعہ کو ان تمام ملزمین کوعدالت میں پیش کرنے پر جج ایس ایم ویرہری جگتاپ نے ملزمین کو تین یوم کی پولس کسٹڈی میںبھیج دیا ہے ۔ سنجے بیانی کے دن دہاڑے ہوئے قتل کے بعد ناندیڑ ضلع بھر میں ہلچل مچ گئی تھی بالخصوص تاجروں وصنعتکاروں میں خوف و ہراس کا ماحول تھا ۔

اصل قاتلوں کی تلاش کیلئے پولس کے دستے تشکیل دئےے گئے ۔ایس پی پرمو دکمار شیوالے کی رہنمائی میں ایک دستہ تشکیل دیا گیا جس کی ذمہ داری ڈی واے ایس پی وجئے کباڈے کو دی گئی۔ایس آئی ٹی نے ناندیڑ سے ابتداءمیں چھ ملزمین کوگرفتار کیاتھااسکے کچھ دنوں بعد مزید دو ملزمین کو بھی ناندیڑ سے گرفتار کیاگیااسکے بعد دیگر مقامات سے بھی ملزم کی گرفتاری عمل میںآئی ہے۔ لیکن ابھی تک پولس نے یہ نہیں بتایا کہ قتل کی سازش کس نے رچی تھی اورکہاں رچی تھی اوراصل ملزم کون ہے۔اس معاملے میں مزید ملزمین کی گرفتاری کی توقع ہے اسلئے پولس معاملے کی باریک بینی سے تفتیش کررہی ہے۔