ناندیڑ:سمیر مہیشس بیس کی تحویل سے زندہ کارتوس و دیسی پستول ضبط

ناندیڑ:21نومبر ( ورق تازہ نیوز)ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولس سورج گورواور لمبگاو¿ں کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر چندرکانت پوار نے اپنے ساتھی ملازمین کے ساتھ کل رات وزیرآباد علاقہ کے چکھل واڑی علاقہ میں ایک 28 سالہ نوجوان سے چھ کارتوس کے ساتھ دو دیسی پستول ضبط کئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 20 نومبر کی رات، ناندیڑ سٹی سب ڈویڑن کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سورج گورو، لمبگاو¿ں کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر چندرکانت پوار اور ان کے معاون پولس ملازمین گاڑی پورہ ناندیڑ کے سمیر مہیشس بیس (28) کو چکھل واڑی علاقے میں گرفتار کیا۔ جس کی تحویل سے چھ زندہ کارتوس کے ساتھ دو دیسی پستول ضبط کئے گئے۔

شہر ناندیڑ میں آتشیں اسلحے کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سورج گورو کی طرف سے کی گئی کارروائی یقیناً قابل ستائش ہے۔

قابل اعتماد ذرائع کے مطابق سمیر مہیش سنگھ بیس کے خلاف انڈین ویپن ایکٹ کے تحت شکایت درج کرائی گئی ہے اور وزیرآباد کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر شیوراج جمدادے کی شکایت کی بنیاد پر اسے گرفتار کیا گیا ہے۔