ناندیڑسمیت مراٹھواڑہ کے سبھی اضلاع میں 2دنوں تک بارش کی پیش گوئی

ناندیڑ: 5 اکتوبر (ورق تازہ نیوز): محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مراٹھواڑہ میں بارش ہوگی۔

محکمہ کے مطابق 6 اکتوبر کو ناندیڑ‘جالنہ ‘ پربھنی‘ہنگولی اورلاتور میں بجلی کی گھن گرج کیساتھ بارش ہوگی اور 30تا40کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چلیں گی ۔

جبکہ 7اکتوبر کو ناندیڑ‘جالنہ ‘ اورنگ آباد‘پربھنی‘ہنگولی‘بیڑ‘عثمان آباد اورلاتور میںبھی اسی طرح کی بارش ہوگی۔ اسکے بعد وسطی مہاراشٹرمیںبھی بارش ہوگی۔

تیلنگانہ اسٹیٹ کے محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ کے اضلاع منچریال، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ،محبوب آباد،ورنگل، ہنمکنڈہ، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی کے بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔

اپنے بلیٹن میں محکمہ نے کہا کہ جمعرات کو عادل آباد، نرمل، نظام آباد، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر، ناگرکرنول اضلاع میں بھی ایسی ہی صورتحال رہے گی۔ آئندہ پانچ دنوں کے دوران کئی اضلاع میں کہیں کہیں گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں کمزورپڑگیا ہے۔