ناندیڑ:سلیم خاں بحیثیت ‘مینجر اردوگھر رجو ع بہ کار

ناندیڑ:7مارچ۔(ورق تازہ نیوز)حکومت مہاراشٹر کے اقلیتی فلاح وبہبودمحکمہ کی جانب سے قائم اردوگھر ‘واقع دیگلورناکہ ناندیڑ میں بحیثیت مینجر سلیم خان‘موظف پرنسپال گورنمنٹ آیی ٹی آئی ناندیڑ کاتقرر عمل میں آیا ہے ۔انھوں نے بتاریخ 5مارچ سے اپنے عہدہ کاجائزہ لے لیا ہے ۔

ان کے معاون غلام احمد بحیثیت لائبریرین اورمحمدساجد عبدالستار کلرک وٹایپسٹ رجوع ہوچکے ہیں۔

saleem

اردوگھر ناندیڑ کاقیام 2016ءمیں ناندیڑ کے سپوت اوروزیرسرپرست جناب اشوک راوچوہان کی کوششوں کانتیجہ ہے ۔ گزشتہ بی جے پی۔شیوسینا کے دور حکومت میں اردو گھر کاکام کھٹائی میں چلا گیاتھا ۔

اور حکومت کی جانب سے کسی طرح کی کوئی پیشرفت نہیںہوئی تھی ۔واضح رہے کہ اردوگھر کاقیام اردو کی ترقی و ترویج ہے ۔ناندیڑضلع انتظامیہ کی جانب سے اردو گھر کے تینوں عہدوں کی جائیدادوں کیلئے اخبار میں ضلعی ویب سائٹ پراشتہار کے ذریعہ درخواستیں منگوائی گئیں تھیں ۔27فروری کو انٹرویو میںتینوں جائیدادیں پُر کی گئیں ۔