ناندیڑ:سلمان احمد معاملے میں کوتاہی برتنے پراتوارہ پولس اسٹیشن کے پی آئی کاکڑے معطل
ناندیڑ:22فروری۔(ورق تازہ نیوز)اتوارہ پولس اسٹیشن کے پی آئی پردیپ کاکڑے کے خلاف گزشتہ شب معطلی کی کاروائی کی گئی ۔ناندیڑریجن کے آئی جی منوج کمار لوہیا نے یہ کاروائی انجام دی ۔اس لئے اتوارہ پولس اسٹیشن کی ذمہ داری دوبارہ صاحب راو نرواڑے کے سپرد کی گئی ہے ۔
تفصیل کے مطابق قدیم شہر کے برکت کامپلکس کے روبرو این آر سی ‘سی ا ے اے ‘این پی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے جہاں پرایس آئی او کے مہاراشٹرساوتھ زون کے صدر سلمان احمدنے اسی ماہ خطاب کیا تھاانکے بیان کے کچھ حصوں پر اعتراض جتاتے ہوئے اسے بھڑکاو خطاب بتائے انکے خلاف اتوارہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیاتھااور بعد میں ممبئی سے سلمان احمد کی گرفتاری عمل میں آئی تھی لیکن اس معاملے میں پی آئی کاکڑے نے کچھ اہم باتوں کو راز میں رکھاگیا
جس کی اطلاع اعلیٰ پولس افسران کو ہوئی اس کے علاوہ اتوارہ پولس اسٹیشن کے پی ایس آئی چوپڑے کی رشوت ستانی کامعاملہ بھی تازہ تھا اور اتوارہ حدود میں جاری بین الریاستی مٹکہ کے کاروبار کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہونے پربھی آئی جی نے کاکڑے کے خلاف معطلی کی کاروائی کی ۔دریں اثناءایس پی کے خصوصی دستہ کے پولس آفیسر صاحب راو نرواڑے کو دوبارہ اتوارہ پولس اسٹیشن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔سال گزشتہ نرواڑے اتوارہ کے پی آئی تھے۔کاکڑے کی معطلی سے محکمہ پولس میں ہلچل مچ گئی ہے ۔