ناندیڑ:سسرالی افراد کی ہراسانی سے تنگ کر خاتون نے کی خودسوزی

516

ناندیڑ:5مارچ ( ورقِ تازہ نیوز) سسرالی افراد کی جانب سے ہونے والی ایزارسانی سے تنگ آکر اُن کے خلاف شکایت لے کر آنے والے ایک خاتون نے پولیس اسٹیشن میں زہرلی دوا پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ یہ سنسنی خیز واقعہ شیواجی نگر پولیس اسٹیشن کی حدودمیں سنیچر کو پیش آیا۔ اچانک اُٹھائے گئے خاتون کے اقدام سے پولیس اسٹیشن میں کچھ دیر کے لیے افراتفری پھیل گئی۔ اس معاملہ میں مذکورہ خاتون کے بشمول سسرالی افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تف

صیلات کے مطابق شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں4 مارچ کو ایک خاتون اپنے سسرالی افراد کے خلاف شکایت دینے کے لیے آئی تھی۔ اس خاتون نے برسرخدمت ایک پولیس عملدار کے پاس ایک تحریری شکایت دی۔ پولیس عملدار اس شکایت کو بغور پڑھ ہی رہا تھا کہ اس درمیان خاتون نے اپنے پرس میں رکھی ہوئی پوڑی میں سے نکال کر کچھ کھانے لگی۔ یہ دیکھ کر ابتداءمیں پولیس عملدار نے تو یہ سمجھا کہ وہ شاید بیمار ہے اور دوا کھا رہی ہے۔ تاہم جب خاتون نے یہ کہا کہ شادی ہوئے جب سے آج تک سسرالی افراد کی جانب سے مجھے ہراساں کیا جارہا ہے۔ ان کی ہراسانی سے تنگ آکر میں نے چوہے مارنے کی دوا ابھی کھائی ہے۔

یہ سن کر پولیس عملدار فوری حرکت میں آگئے اور پولیس ملازمین کی مدد سے فوری طور پر خاتون کو سرکاری دواخانہ میں شریک کیا۔اس واقعہ کی اطلاع فوری طورپر پولیس انسپکٹر موہن بھوسلے کو دی گئی۔ جس کے بعد پولیس انسپکٹر بھوسلے نے اس خاتون کی دواخانہ میں جاکر تفتیش کی۔ مذکورہ خاتون نے اس سے قبل بھی گھر میں دو تین بار خودکشی کرنے کی کوشش کئے جانے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا۔ بہرحال اس خاتون کی شکایت پر سسرالی افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ خاتون کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ بھی شیواجی نگر پولیس نے درج کیا۔ اس معاملہ کی مزید تحقیقات پولیس انسپکٹرموہن بھوسلے کی رہنمائی میں سب انسپکٹر مانے کررہے ہیں۔