ناندیڑ:3اکتوبر:(ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑ کے وشنوپوری میںواقع سرکاری ہسپتال اور کالج انتظامیہ کی لاپرواہی وعدم توجہ کے باعث اب تک 31 مریضوںکی مو ت ہوئی ہے جن میں 16 نومولود بھی شامل ہیں۔زیر علاج مریضوں میں سے 70 بچوں کی حالت تشویشناک اور 42 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس دوران ہنگولی کے شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ ہیمنت پاٹل نے سرکاری اسپتال پہنچ کر شدید بیمار مریضوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور انکی حوصلہ افزائی کی۔مگر انھوں نے اسپتال میں پھیلی گندگی پرشدید
*BJP MP Hemant Patil makes dean clean toilet of #nanded hospital where 31 died in 2 days#Nanded*
ناراضگی کااظہار کیا ۔انھوں نے اسپتال کے ڈین اور دیگر اعلیٰ حکام کو بیت الخلاءلے گئے اور اُن سے اسکی صاف صفائی کروائی۔