ناندیڑ:20جنوری(ورق تازہ نیوز)ذرائع نے بتایا کہ خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے 20 جنوری کو 14.46 کروڑ روپئے کے بینک اکاو¿نٹ کی ہیکنگ کے الزام میں دو خواتین کو گرفتار کیا۔ ان گرفتار خواتین میں سے ایک خاتون صدر معلمہ ہے ۔شنکر ناگری سہکاری بینک کے آئی ڈی بی آئی بینک اکاو¿نٹ سے 14 کروڑ 46 لاکھ 346 ہزار روپے اکاؤنٹ ہیک کرکے نکال لئے گئے تھے۔

اس رقم کوتقسیم کرنے کیلئے کل 289 کھاتوں میں جمع کرایا گیا۔ لہذا ناندیڑ پولیس نے اس چیلنج کواچھی طرح ہینڈل کرکے دو خواتین کوگرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کیا۔ مہاراشٹر کے علاوہ ناندیڑ پولیس کی ٹیموں نے دیگر ریاستوں اور متعدد شہروں میں گشت کیا اور معلومات اکٹھا کرنا شروع کردیں۔

اس تحقیقات میں ناندیڑ ضلع کے محکمہ سائبر کے لوگ بھی شامل ہیں۔ ریاست سے باہر کی تفتیشی ٹیم نے دہلی سے ایک شخص کو گرفتار کیا اور عدالت سے پیش کرکے پولیس ریمانڈ حاصل کی۔ ٹیم اس وقت واپسی کے سفر پرہے۔دریں اثنا ، معتبر معلومات کے مطابق کرناٹک کے پڑوس میں مہاراشٹرا کے ایک ضلع سے ایک خاتون کو ایک ٹیم نے حراست میں لیا ہے ۔۔ معلوم ہوا ہے کہ اس خاتون کے نائیجیریا کے کئی دھوکہ بازوں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ اسے ناندیڑ ضلع کے قریب میں واقع ایک ضلع سے گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ خاتون مقدس پیشہ تدریس سے وابستہ بھی ہے ااورصدر معلمہ کے عہدہ پر خدمات انجا م دیتی ہے۔ یہ خاتون جس اسکول میںخدمات انجام دیتی ہے اسکا نام’ودیاساگر“ ہے۔

اس کے علاوہ پولس نے مزید ایک خاتون کوبھی حراست میں لیاہے۔ا س طرح دو خاتون سمیت ایک شخص پولس کی گرفت میں آگیاہے ۔البتہ ناندیڑپولس کو مزید تحقیقات کرتے ہوئے اس گروہ میںشامل تمام افراد کو گرفتار کرنے کاچیلنج ہے ۔اگردہلی سے پولس ٹیم ناندیڑ پہنچ جاتی ہے تو تینوں ملزمین کو کل (21 جنوری) کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اس کیس کے سلسلے میں مزید عدالتی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔