ناندیڑ:سائی نگر سے لاپتہ ہونے والی لڑکی مل گئی
ناندیڑ:16ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز)شہر میں بچوں کی گمشدگی کی اطلاعات سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ جس میں کچھ صحیح اور کچھ غلط بھی بتائی جارہی ہیں ۔ آج بروز جمعہ کو بھی شب آٹھ بجے قدیم شہرکے سائی نگر علاقہ میں مسجد منورہ کے پاس سے ایک گیارہ سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی تھی۔
اس ضمن میں آج شب اتوارہ پولس اسٹیشن میں اسکی شکایت درج کروائی گئی تھی۔ مگر آج یہ لڑکی اسی علاقہ میں اپنے رشتہ دار کے گھر گئی تھی جس کی اطلاع گھروالوںکوبعد میں ملی ۔اسلئے لڑکی کی گمشدگی کی اطلاع سوشل میڈیا پر وائرل نہ کریں۔
گزشتہ دنوں پولس نے افواہ نہ پھیلانے کی اپیل کی تھی
برائے مہربانی سوشل میڈیا پر افواہیں نہ پھیلائیں۔جھوٹی خبریں یا افواہیں پھیلانا قانون کے مطابق جرم ہے۔ جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس طرح کاپریس نوٹ اتوارہ پولس اسٹیشن کے پی آئی بھگوان راو دھبڑگے نے گزشتہ دنوسن جاری کیا تھا۔