ناندیڑ:10 مارچ(ورق تازہ نیوز)بلولی تعلقہ کے قریب میںواقع سگرولی کے ریت گھاٹ پر نو افراد نے لوگوں کے ایک گروپ کی پٹائی کی اور 2 لاکھ روپے کا بیگ اور 10 ہزار روپے کا موبائل فون لوٹ لیا۔ بلولی پولیس نے اس معاملے میں چار افراد کو گرفتار کرنے کے بعد، بلولیی کی عدالت میں پیش کرنے پر فرسٹ کلاس مجسٹریٹ راجیش پتکی نے انہیں دو دن کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

کیس میں دو افراد مفرور ہیں۔بیت موگرہ تعلقہ مکھیڑ کے رہائشی سید مولانا اسماعیل کی درج کرائی گئی شکایت کے مطابق سگرولی کے ریت گھاٹ پر نوافراد نے انکی پٹائی کی اور10 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون 2 لاکھ 10 ہزار روپے لوٹ لیا گیا ہے۔ سید مولانا اسماعیل نے اپنی شکایت میں لکھا کہ گجانن دامودر پنچال، آنند نام دیو کورے، رشیکیش گوگروڈ، اویناش بھومنا ڈوپوڈ، وکاس پالکر اور لمبورام ٹھاکروڈ ودیگر تین افراد اس میں ملوث تھے۔بلولی پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 395، 397 اور 294 کے تحت مقدمہ نمبر 56/2022 درج کیا۔ معاملے کی جانچ انسپکٹر شیواجی ڈوئی پھوڑے کر رہے ہیں۔ گرفتار چاروں ملزمین کو عدالت میں پیش کرنے پرانھیں دو دن کےلئے پولس تحویل میں بھیج دیاگیا۔