ناندیڑ:26اپریل (ور ق تازہ نیوز)سونکھیڑسے ہربل دیہات کی سمت ریت لے جارہے گاڑی نے لاپراہی کامظاہرہ کرکے معصوم بچہ کو کچل دیاجس کی وجہہ سے بچہ کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ گزشتہ شب رونما ہوا ۔برہم عوام نے دوسرے دن صبح سونکھیڑ پولس اسٹیشن کارخ کیااورٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کامطالبہ کیا ۔ دو ماہ یہ دوسرا و اقعہ رونما ہوا ہے۔لوہاتعلقہ کے بیٹ سانگوی ‘ شیوڑی ‘باجی راو ‘کپلیشورکے ریت کی گھاٹوں سے غیر قانونی طریقہ سے بڑے پیمانے ریت کی چوری کی جاتی ہے ۔

بیٹ سانگوی گھاٹ سے غیرقانونی طریقہ سے ریت کی منتقلی کرکے جارہے ٹرک نے ہربل گاوں سے گزرتے وقت گوئند عرف کردم تکارام شندے عمر 14سال کوکچل دیا جب وہ راستہ عبور کررہاتھا جس میں وہ شدیدزخمی ہوگیاورعلا ج کےلئے اسپتال میںداخل کیاگیا لیکن اتوارکوصبح اسکی موت ہوگئی ۔اس حادثہ سے چند گھنٹے قبل تحصیلدار پرلی کر نے غیرقانونی طور پرریت کی نکاسی کرنے والا سازوسامان انتیشور‘ چترا واڑی میں جلادئےے تھے ۔ حالانکہ ناندیڑضلع کلکٹر نے غیرقانونی ریت نکاسی کےخلاف سخت کاروائی کی ہدایت دی ہے اسکے باوجود بڑے پیمانے پر روزانہ ہزاروں براس ریت کی چوری ضلع کے تمام گھاٹوںسے ہورہی ہے