ناندیڑ:ریاستی محکمہ ایکسائزڈیوٹی کی جانب سے چار دھابہ مالکان اور 17 شرابیوں پر کارروائی

259

ناندیڑ:6نومبر ( ورقِ تازہ نیوز) شراب پر امتناع کے دن بھی شراب فروخت کرنے والے چار دھابہ مالکان اور 17شرابیوں پر ریاستی محکمہ ایکسائز ڈیوٹی کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ چار دھابہ مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ان کے پا س سے ایک لاکھ 63 ہزار روپئے جرمانہ عدالت کی جانب سے عائد کرنے کے بعد وصول کیا گیا۔ ریاستی ایکسائز ڈیوٹی محکمہ ناندیڑ کے سپرنٹنڈنٹ ا ے اے کانڈے کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق 4 نومبر کو ریاستی حکومت کی جانب سے ایک دن کے لیے شراب پر امتناع عائد کیا گیا تھا۔

تاہم ہوٹل سردار جی بھگت سنگھ روڈ ناندیڑ، سونو دھابہ بھگت سنگھ روڈ ناندیڑ، سنّی دھابہ بھگت سنگھ روڈ ناندیڑ، راجواڑی دھابہ نمسکار چوک ناندیڑ ، ان مقامات پر ریاستی ایکسائز ڈیوٹی نے دبش دے مذکورہ چار دھابہ مالکان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے گئے۔ ان مقدمات میں رویندر سنگھ بھگووان سنگھ فرنگے، شراب پینے والے روی کانت نامدیو چاﺅرے، سندیپ سبھاش چوہہان، سورج سبھاش مچل، گجانن رگھوناتھ واڑنجکر، مہیش جناردھن مہامنے اور رویندر سنگھ بابا راٹھووڑ، یوگیندر سنگھ راجیندر سنگھ گاڑی والے، انیرودھ پنجاب کدم، مہیش سوریہ کانت کستورکر، ششانک بھگوان راﺅ میڑھ، گنیش ستیش شبڈوئی، سکھ ویندر سنگھ کھیم سنگھ خالسہ، پروین شیواجی پاٹل، نکھل نرہرراﺅ بھگت، اشوک رمیش سونونے، کرشنا وجئے کھنڈاگڑے، لکشمن اُدھو پوار، سنیل کسن راٹھووڑ، سلمان خان سنے علی خان، محمد عمران محمد سرور و دیگر کو ملزمین بنایا گیا ہے۔

مذکورہ دھابوں میں شراب فروخت کرنے والے اور شراب پینے والوں کے پاس سے بالترتیب ایک لاکھ 40 ہزار اور 23 ہزار اس طرح جملہ 1 لاکھ 63 ہزار روپئے جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔ اس کارروائی میں اتول کانڈے، وی پی ہپرگیکر، ایس ایم شیخ، آنند چودھری، ایم ایم بودمواڑ، ااے ایم پٹھان نے حصہ لیا۔