ناندیڑ:ریاستی محکمہ آبکاری کی بڑی کاروائی ‘ نقلی شراب کی بوتلیں ضبط‘پانچ ملزمین گرفتار

165

ناندیڑ:3نومبر ( ورقِ تازہ نیوز)ریاستی محکمہ آبکاری نے ایک فور وہیلر سے نقلی دیسی شراب کے 25 ڈبوں اور جعلی غیر ملکی شراب کے 10 ڈبوں کو ضبط کیا ہے۔ دو فور وہیلر سمیت 10 لاکھ 83 ہزار 60 روپے کا سامان ضبط کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ اسٹیٹ ایکسائز کی طرف سے ایک پریس نوٹ جاری کیا گیا ہے۔ لیکن جعلی شراب پکڑنے والوں کے نام نہیں بتائے گئے۔

آج 3 نومبر کو اسٹیٹ ایکسائزڈیوٹی سپرنٹنڈنٹ اتل کاندے کے دفتر سے جاری ایک پریس نوٹ کے مطابق، ریاستی ایکسائز کمشنر کانتی لال اماپ کی ہدایت پر 2 نومبر کو صبح 4.30 بجے وارنگا تا اردھا پور روڈ پارڈی مکتاعلاقہ میں دو چار پہیہ گاڑیوں کا معائنہ ڈائرکٹر سنیل چوہان اور ڈویڑنل ڈپٹی کمشنر پردیپ پوار نے کیا۔

اس میں مختلف ناموں کی غیر ملکی شراب اور مختلف ناموں کی جعلی دیسی شراب کی 35 ڈبیاں برآمد کر کے 10 لاکھ 83 ہزار 60 روپے مالیت کی دو کاریں ضبط کر لی گئیں۔اس معاملے میں 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور 3 فرار ہیں۔ بالاجی پوار کی شکایت پر آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور سب انسپکٹر انیل پکیلے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

اس پریس نوٹ میں 8 ملزمان کے نام نہیں بتائے گئے ہیں۔ اسٹیٹ ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے اس پریس نوٹ کے ساتھ مدعی اور ملزمین کی تصاویر بھی گردش کر دی ہیں۔ اس میں دو ملزمان بیٹھے نظر آرہے ہیں لیکن پریس نوٹ میں ان کے نام نہیں ہیں۔ پریس نوٹ میں چار پہیہ گاڑیوں کے نمبر بھی نہیں لکھے گئے ہیں۔ پریس نوٹ کے مطابق پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،جبکہ تصویر میں صرف 2 نظر آ رہے ہیں۔