• 425
    Shares

ناندیڑ:26اگست۔ (ورق تازہ نیوز)شہر کے شیواجی نگرعلاقہ میں ایک بیئربار کے مالک کو کچھ افراد نے گزشتہ شب مارپیٹ کی ۔بل ادانہ کرنے پر یہ معاملہ رونما ہوا۔ پولس ذرائع کے بموجب شہرکے شیواجی نگر میںواقع روہنی بیئربار میں کل شب کچھ افرادنے شراب پی اور کھانا کھایا ۔

جس کے بعد1600 روپیوں کابل اداکئے بغیر جانے کی کوشش کی جس پر بار مالک پرشانت گڈم نے اُن سے بل مانگا تو ان شرابیوں نے بار مالک کی زبردست پٹائی کردی ۔ اس وقت کچھ افرادنے معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش بھی لیکن انھیں بھی مارپیٹ کی گئی۔شیواجی نگر پولس نے فریادی پرشانت گڈم کی شکایت پر ملزمین وشال ڈھوڑے ‘ کلدیپ کامڑے ودیگرایک کے خلاف دفعہ 307 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اے پی آئی منڈ ے واقعہ کی تفتیش کررہے ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔