ناندیڑ:رفیق پٹھان کے علاج کیلئے محمد عرفان اللہ نےمالی امداد کے طور پر دیڑ ھ لاکھ روپئے دلوائے
ناندیڑ۔31جنوری (راست)ناندیڑ شہر کے طہورا باغ صفا اسکول کے پاس رہاش پذیر ایک غریب میکانک رفیق پٹھان کے سر پر گزشتہ روز دھنے گاؤں لاتور پھاٹا چوراستہ کے پاس فلائی اوور بریج کے قریب کے ٹی آئی کمپنی کے مزدور نے رفیق پٹھان کے سر پر ایک اینٹ دے ماری جس کے سبب وہ شدید زخمی ہوا۔ ڈاکٹرس نے اس مزدور پیشہ شخص کو 3ماہ تک اپنے رہاش گاہ پر آرام کرنے کی نصیحت دی۔
اس موقع پر سماجی خدمت گار محمد عرفان اللہ عرف شیرا بھیا نے اس زخمی شخص رفیق پٹھان کے علاج سے لے کر اس کی مالی مدد تک کیلئے کافی جدوجہد کی۔ ان کی ہی کوششوں کے سبب گزشتہ روز کے ٹی آئی کمپنی کے ذمہ داران نے اس زخمی شخص کی دیڑھ لاکھ روپئے چیک کی شکل میں مالی مدد کی۔ واضح ہوکہ ناندیڑ شہر کے طہورا باغ صفا اسکول کے پاس رہاش پذیر ایک غریب میکانک رفیق پٹھان کے سر پر کے ٹی آئی برج پر کام کررہے یک مزدور ے ایک اینٹ دے ماری جس کے سبب وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی حالت میں رفیق پٹھان کافی دیر تک وہی پڑا رہا۔اسی راستے سے سماجی خدمت گار محمد عرفان اللہ عرف شیر ا بھیا کا گزار ہوا۔
انہوں نے ا یک مسیحا کی طرح اس زخمی نوجوان کو سرکاری ہاسپٹل میں داخل کروایا۔اور اس زخمی شخص کے ایکسرے اور علاج ہونے تک وہ اسپتال میں ہی کافی دیر تک رُکے رہے۔ڈاکٹر نے اس زخمی شخص کو 3 مہینے گھر پر آرام کر نے کا مشورہ دیا۔ محمد عرفان اللہ عرف شیر ا بھیا نے KTI کمپنی کے ذمہ داران پر دباؤ ڈال کر اس غریب مزدور کو ہرجانہ کے طور 1،50000 ڈیڑھ لاکھ روپیے چیک کی شکل میں دلوائیں۔محمد عرفان اللہ عرف شیر ا بھیا کی اس بے لوث خدمات پر شہر میں ان کی خدمات کی کافی چرچایں چل رہی۔ ہیں۔ ڈیڑھ لاکھ روپیے چیک کے ملنے پر زخمی رفیق پٹھان کی اہلیہ نے محمد عرفان اللہ عرف شیر ا بھیا کا شکریہ ادا کیا۔ان کے ہمراہ سید اشفاق، الم بھائی،محمد مزمل عرف راجا موجود تھے۔