ناندیڑ:رضااکیڈیمی کے تینوں ممبران کو 5ڈسمبرتک پی سی آر

3

ناندیڑ:3ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑمیں رونما ہوئے ناخوشگوار واقعا ت کے سلسلے میںکل پولس نے رضا اکیڈیمی کے تین ممبران کوگرفتار کیاتھا ۔ کیونکہ ناندیڑمیں اکیڈیمی کے اعلان پر ہی 12نومبر کوناندیڑ بند کا رضاکارانہ اوراحتجاجی دھرنے کااعلان کیاگیاتھا۔ دھرنے کے بعد ضلع کلکٹرکو جو درخواست دی گئی تھی اس پر عمران خان یوسف خان پٹھان، شیخ زبیر شیخ صادق اور رضوان خان موسیٰ خان ودیگر کے دستخط تھے ۔

آج تفتیشی افسر اسسٹنٹ انسپکٹر پولیس آر ایس موتیپوڑ نے گرفتار تینوں افراد کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ پروین کلکرنی کے اجلاس میں پیش کیا۔جنہیں جج نے مزیدتفتیش کے لئے 5 دسمبر تک پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔واضح رہے کہ پولس نے اب تک سینکڑوں کی تعداد میں تشدد معاملے میں نوجوانوںگرفتار کیا ہے جن میں سے ابھی تک کسی بھی نوجوان کی درخواست ضمانت منظور نہیںہوئی ہے۔ان تمام نوجوانوں کی جانب سے مسلم ایڈوکیٹ فورم بلامعاوضہ مقدمہ لڑرہی ہے ۔