ناندیڑ:رشوت خور پولس ملازم کو17 مارچ تک پولس کسٹڈی ریمانڈ
ناندیڑ:15 /مارچ۔ ( ورقِ تازہ نیوز) 1800 روپے رشوت لینے والے پولیس اہلکار ایس۔ آر کنگولے کو خصوصی جج ایس ای بانگر نے دو دن یعنی 17 مارچ 2023 تک کے لیے پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ 14 مارچ کی رات بھاگیہ نگر تھانے کے پولیس ملازم ایس۔ آر کنگولے بکل نمبر 2461 نے ایک شکایت کنندہ سے 1800 روپے رشوت لی۔ اس معاملے میں شکایت کنندہ کے ہاتھ سے حادثہ پیش آیاتھا۔ گاڑی واپس کرنے کے لیے 3 ہزار روپے رشوت طلب کی گئی۔ جس میں سے 1200روپے شکایت کنندہ نے ادا کئے۔
لیکن پولس ملازم نے کہا کہ رشوت کی بقایا رقم ادا کیے بغیر گاڑی نہیں دی جائے گی۔بعد میں شکایت کنندہ نے محکمہ انسداد رشوت ستانی میں شکایت درج کرائی۔15 مارچ کی صبح وزیر آباد پولس اسٹیشن میں ایس۔ آر کنگولے کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ دوپہر میں انسداد رشوت ستانی محکمہ کے پولس انسپکٹر گجانن بوڈکے، پولس ملازمسچن گائیکواڑ اور دیگر پولیس ملازمین ایس آر کانگولے کو جج ایس ای بانگرکے سامنے پیش کیا گیا۔ دلائل سننے کے بعد ایس. آر کنگولے کو دو دن یعنی 17 مارچ تک پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔