ناندیڑ:رجسٹری کی رقم دینے کیلئے سکندر خان پرحملہ

ناندیڑ:یکم ڈسمبر ۔( ورق تازہ نیوز)شہر کے رجسٹری آفس کے عقب میں انڈسٹرئیل علاقہ میں گزشتہ دنوں فریادی کو کچھ افراد نے رجسٹری کی رقم دینے کامطالبہ کرکے مارپیٹ کی اورنقدرقم و موبائیل چھین لیا ۔اس معاملے میں ملزمین کے خلاف ڈکیتی کامقدمہ درج کیاگیا ہے ۔فرےادی سکندر خان ولد عارف خان پٹھان عمر 38 سال ساکن منصور خان حویلی منڈھائی ناندیڑ نے شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ 29نومبر 2018ءکو ساڑھے تین بجے رجسٹری آفس انڈسٹرئیل علاقہ کے عقب میں کچھ افراد نے اُن سے رجسٹری کی رقم دینے کامطالبہ کیالیکن فریادی نے ایک روپیہ بھی دینے سے انکار کردیا جس کے بعد ان افراد نے لوہے کی سلاخ وفائٹر اور پتھر سے فریادی پر حملہ کرکے شدیدزخمی کردیااس کے بعدفریادی کے پاس موجود نقد 50ہزار روپے و سیمسنگ کمپنی کاموبائیل فون سمیت 60ہزار روپیوں کا سامان چھین کرفرار ہوگئے ۔ کل اس معاملے میں شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں ملزمین کے خلاف فریادی نے ڈکیتی ولوٹ مار کی شکایت درج کروائی ہے ۔ پولس نے تعزیرات ہند کی دفعات 395‘397]326‘ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ پولس ہیڈکانسٹیبل سوریہ ونشی معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

Leave a comment