ناندیڑ:راٹھوڑ کوچنگ کلاسیس کے ڈائریکٹر کے بھائی کی نعش کنویں سے دستیاب

26

ناندیڑ:6جولائی ( ورقِ تازہ نیوز) شہر کے اہم راستہ پر دیوگری ریسٹ ہاﺅس کے پیچھے واقع ایک کنویں میں ایک شخص کی نعش تیرتی ہوئی دکھائی دینے کی واردات چہارشنبہ کی دوپہر ایک بجے پیش آئی۔ جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ دریں اثناءاس نعش کی شناخت اِندل راٹھوڑ کے نام سے ہوئی۔ وہ کوچنگ کلاسس کے ڈائریکٹر کیلاس راٹھوڑ کا بھائی تھا۔ شیواجی نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پاﺅڑے واڑی ناکہ کی سمت جانے والے اہم راستہ پر گورنمنٹ دیوگری ریسٹ ہاﺅس ہے۔

اس عمارت سے متصل ایک کنواںہے۔ اس کنویں میں چہارشنبہ کی دوپہر ایک بجے اِندل راٹھوڑہ کی نعش تیرتی ہوئی دکھائی دی۔ اس کی اطلاع پولیس و میونسپل کارپوریشن کی ٹیم کو ملنے پر فائربریگیڈ کے آفیسر رئیس الدین پاشاہ و دیگر جائے واردات پر پہنچے۔ کافی محنت کے بعد فائر بریگیڈ نے اِندل راٹھوڑہ کی نعش کنویں سے باہر نکالی۔ بعد ازاں نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جائے واردات پر بڑی تعداد میں ہجوم اکٹھا ہوگیا تھا۔ ابتداءمیں نعش کی شناخت کے تعلق دُشواری پیش آتی، تاہم تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ یہ نعش کوچنگ کلاسس کے ڈائریکٹر پروفیسر کیلاس راٹھوڑ کے بھائی اِندل راٹھوڑ کی ہے۔ اِندل راٹھوڑ نے خودکشی کی ہے یا یہ کوئی حادثاتی موت ہے اس بارے میں اب تک واضح نہیں ہوسکا۔ تادمِ تحریر شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں اس معاملہ میں قانونی کارروائی جاری تھی۔