ناندیڑ:6مئی (ور ق تازہ نیوز)عوامی نظام تقسیم سسٹم کے راشن اناج کی غیر قانونی طو رپرذخیرہ اندوزی کے معاملے میں کیلا مارکیٹ کے گودام مالک عبدالاکبر صمدحجی کے خلاف اتوارہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ مزیدتفتیش پی اایس آئی موتوپوڑ کررہے ہیں۔قدیم شہر کے کیلا مارکیٹ علاقہ میں ایک ٹین شیڈ کے گودام میں راشن کے اناج کی ذخیرہ اندوزی کئے جانے کی اطلاع ملنے پر اتوارہ پولس نے چھاپہ کی کاروائی کی۔

اس کاروائی کے ایک ہفتہ بعد بھی مقدمہ درج نہیں کیاگیاتھا اسلئے پولس کارکردگی پرسوالیہ نشان اٹھایاجارہاتھا۔گودام میںدستیاب 12ہزار216 روپیوں کا61کنٹل گیہوں ااور17ہزار673 مالیت کا58کنٹل چاول اور8ہزار251 روپیوکا مکاسمیت 38ہزار140 روپیوں کااناج ضبط کیا گیاتھا ۔اس معاملے میں محکمہ محصول کے آفیسر دیپک مرلے کی شکایت پرمقدمہ درج کیاگیا ہے ۔فی الحاال ملزم اکبر فرار ہے ۔جس کی تلاش کیلئے اتوارہ پی آئی نرواڑے کوشاں ہیں۔