ناندیڑ:دیگلورناکہ چوراہے پر خانگی ٹراویلس کھڑے رہنے سے ٹرافک جام کا نیا مسئلہ‘ پولس کی خاموشی معنی خیز

117

ناندیڑ:13/فروری۔ ( ورقِ تازہ نیوز)عرصیہ دراز سے دیگلورناکہ کاعلاقہ ٹرافک جام کاسامناکر رہا ہے۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے ٹرافک کوبہتربنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے لیکن انھیں کامیابی نہیں ملی ہے ۔آبادی کے لحاظ سے یہاں کی سڑکیںاب تنگ دامنی کاشکوہ کررہی ہیں۔لیکن ہیوی گاڑیوں کی وجہہ سے یہاں پر ٹرافک جام کامسئلہ روز کا معمول بن گیا ہے ۔

مگر کئی سالوں سے دیگلورناکہ پر چودھری جوس سنٹر کے سامنے سڑک پرغیرقانونی طور پر خانگی مسافربردار ٹراویلس گاڑیاں کھڑی ہورہی ہیںیہاں سے بھی مسافروں کو گاڑیوںمیںسوار کیا جارہا ہے۔حالانکہ چوراہے پر ٹرافک پولس والے کھڑے رہتے ہیں مگر اسکے باوجو یہاں پر خانگی ٹراویلس والے گاڑیاں یہاں کھڑے کرکے ٹرافک کانیا مسئلہ کھڑا کررہے ہیں۔صبح سے شا م تک ناندیڑ سے ضلع کے دیگر تعلقوں تک خانگی گاڑیاں چلایی جاتی ہیں۔ یہ خانگی ٹراویلس والے ٹرافک کے مسئلہ کو نظرانداز کرکے کافی دیر تک سڑک کے کنارے گاڑیاں کھڑے کرکے مسافروں کو سوار کرتے ہیں۔

اس جانب پولس کی عدم توجہہ کے باعث عوام کو ٹرافک کے مسائل سے نمٹنا پڑ رہا ہے ۔عوام کاکہنا ہے کہ ٹرافک پولس موٹرسائیکل والوںکو معمولی غلطی ہونے پر جرمانہ عائد کررہے ہیں لیکن بغیر پوائنٹ کے ٹرافک مسائل کھڑکے کرکے مسافروں کوسوار کرنے والے خانگی ٹراویلس مالکان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی ہے ۔اسلئے اتوارہ پولس اور ٹرافک پولس کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔