ناندیڑ:27اپریل(راست) لاک ڈاو ن جیسی صورتحال کے باوجود  دیگلور ناکہ کے علاقے میں سستے اناج کے دکانداروں نے اپنی من مانی شروع کردی ہے ، جس سے غریب مستحقین کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سماجی کارکن شیخ بشیر لالہ نے ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم دیتے ہوئے ان سستے اناج دکانداروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شہر کے علاقے دیگلورناکہ علاقہ میں واقع دکان نمبر 98 ، 110 ، 80 ، 35 ، 33 سمیت دیگر دکانداروں نے من مانی شروع کردی ہے۔ ان دکانوں کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔ اس علاقے میں ایک دکان سے کئی دکانوں منسلک ہے اور مستفید افراد کو اناج کے لئے دقت کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔اس کے علاوہ اناج دینے کا پرنٹ بھی نہیں دیاجاتا ہے ۔ آدھار لنک نہ ہونے پراناج دینے سے انکار کررہے ہیں۔ چونکہ یہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہے اور ایک دکان سے تین سے چار دکانیں منسلک ہیں لہذا خاص طور پر اناج لینے کیلئے دوکانوں پر آنیوالی خواتین کو مشکلات پیش آرہی ہیں ۔