ناندیڑ:دیگلورناکہ علاقہ میں مین روڈ پر 9دوکانیں جل کرخاک

4

ناندیڑ:یکم ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ شہر کے دیگلور ناکہ علاقے میں آج صبح تین بجے آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا جس کی وجہ سے 9 دکانوں میں آگ لگ گئی ۔رات دیر گئے فائربریگیڈ عملہ نے آگ پرقابو پایا لیالیکن اس وقت لاکھوں روپیوں کانقصان ہوچکا تھا ۔تفصیلات کے مطابق دیگلورناکہ چوراہے پر مین روڈ پرکچھ تہاری کی ہوٹلیں اوردیگر دوکانیں ہیں۔اسکے بازو ہی کاریں پارکنگ میں کھڑی کی جاتی ہیں۔یکم دسمبر کی صبح تقریباً 3 بجے اچانک آگ لگ گئی اورایک دوکان سے شروع ہونے والی آگ نے نو دوکانوں کواپنی لپٹ میں لے لیا۔

ان میں محمد عمر کی پان شاپ، واجد عزیز کی فروٹ شاپ، عبدالمختار عبدالستار کی قبا ہوٹل، شیخ بابو چکن والا کی چکن شاپ، عبدالحبیب چوہدری کی پھولوں کی دکان، محسن خان کی موبائل شاپ، شیخ مقیم کی پان شاپ، محمد حسین کی دی الفا ہوٹل شامل ہیں۔ . یہ دکانیں ایک دوسرے سے ملحقہ ہیں ور ٹین شیڈ میں تعمیر کردہ ہے۔ ایک دکان میں آگ بھڑک اٹھی اور نو دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔رات دیر گئے فائربریگیڈ عملہ کواطلاع دی گئی اور رئیس پاشااپنی ٹیم کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ گئے۔کافی دیر تک محنت و مشقت کرنے کے بعد آگ پرقابوپایاگیا۔اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مگر دوکانوںکاسامان جل کرخاک ہوگیا