ناندیڑ:11مئی( ورق تازہ نیوز)کچھ گورکشکوں کواطلاع ملی کہ گاڑیوں کے ذریعہ بیلوں کومنتقل کیاجارہا ہے جس کے بعد پولس کی مدد سے گاڑی کو پکڑلیاگیااورا س معاملے میں دیہی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کردیاگیا ۔آج صبح گوتم جین اوربربل یادواورانکے ساتھیوں کو کچھ گاڑیوں کے نمبر معلوم ہوئے جس میں بیلوں کو منتقل کیاجارہا ہے ۔سانگوی پُل کے قریب ان نوجوانوں کو گاڑی نمبر MH 26-BE- 4184 میں بیل باندھے ہوئے نظر آئے یہ گاڑی دیگلور ناکہ کی سمت جارہی تھی ۔ان نوجوانوںنے ڈی واے ایس پی دھنجے پاٹل کو اسکی اطلاع دی ۔جس کے بعد وہ خود یہاں پہنچ گئے اور بیلوں کو تحویل میں لے کرمزیدکاروائی کیلئے دیہی پولس کے سپرد کردیا ۔ پی ایس آئی جاوید شیخ کی شکایت پر گاڑی کے ڈرائیور عبدالقادر عبدالرحمن اور مویشیوں کے مالک عبدالمجید مولا کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ہے ۔اس گاڑی میںدو سفید رنگ کے بیل موجود تھے ۔گاڑی کامالک شیخ سمیر شیخ سلیم ہے ۔مزید تفتیش پولس حوالدار محبوب کررہے ہیں۔