ناندیڑ:دیگلورناکہ ایس بی بینک کے روبرو سڑک پرموت کا گڑھا

229

ناندیڑ:دیگلورناکہ مین روڈپر ایس بی آئی بینک کے سامنے سڑک پرایک گڑھا ہوگیا ہے جس میںبارش کا پانی جمع ہورہا ہے جب بھی پانی جمع ہوتا ہے مقامی لوگ اس گڑھے کے سامنے ایک پلاسٹک کا ٹوٹا ہوا کولر رکھ دیتے ہیں تاکہ لوگوںکواشارہ مل سکے کہ اس مقام پر گڑھا ہے اوروہاں سے گاڑی کو نہیںگزرناچاہئے ۔ سوشل میڈیا پراس گڑھے کی تصویر وائرل ہورہی ہے۔ جب کبھی بارش ہوتی ہے اورگڑھے کے سامنے کولر رکھا ہوا نہیں ہوتا ہے تولو گ لاعلمی میں اس گڑھے کوعبور کرکے گاڑیاں لے جاتے ہیں کیونکہ گاڑی مالکان کو اس بات کاقطعی علم نہیں ہوتا ہے یہاں پرگڑھاہے ۔

اسلئے جب گاڑی وہاںسے گزرتی ہے تو لوگوں کو بڑا جھٹکا لگتاہے ۔ راہگیروں کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے ایک ہمدرد شخص جب کبھی بارش ہوتی ہے تو گڑھے کے سامنے ٹوٹا ہوا کولر رکھ دیتا ہے ۔یہ سلسلہ کئی دنوں سے جاری ہے ۔مگر ابھی تک اس جانب میونسپل کارپوریشن حکام اور کسی بھی مقامی کارپوریٹر نے توجہ نہیں دی ہے ۔

یاد رہے کہ سابق میں بھی اسی سڑک پر برکت کامپلکس سے کچھ فاصلے پر رضیہ اسپتال کے روبرو سڑک کے دوسری جانب ایک گڑھاہوگیاتھا اور رات کے وقت تیز رفتارموٹرسائیکل اس گڑھے سے گزرہی تھی کہ بڑا حادثہ رونما ہواتھا جس میں دو نوجوان شدیدزخمی ہوگئے تھے اور ایک نوجوان اپنی زندگی گنوابیٹھا تھا۔اسلئے ایس بی آئی بینک کے روبرو سڑک پر بنے گڑھے پربھی اسی طرح کاحادثہ رونما ہوسکتا ہے۔ جس میں کسی کی جان بھی جاسکتی ہے ۔اسلئے مقامی لوگوںاور گاڑی مالکان کاکہنا ہے کہ کارپوریشن حکام اورمتعلقہ کارپوریٹرس اس جانب فوری توجہ دیں اور گڑھے کوبندکروائیں ۔