ناندیڑ:دیسی پستول کے ساتھ گھومنے والا نوجوان پکڑاگیا‘دو دن کیلئے پی سی آر
ناندیڑ:یکم نومبر۔(ورق تازہ نیوز)پستول کے ساتھ گھومنے والے نوجوان کو اے ڈی ایس(انسداد ڈکیتی دستہ ) نے کل رات گرفتار کیا ہے جسے آج یکم نومبر کوفرسٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جی ایس پھلجڑے کے اجلاس میں پیش کرنے پراسے دو دن کیلئے پولس کسٹڈی میں بھیج دیا ہے۔ اے ڈی ایس کے چیف اے پی آئی دشرتھ آڈے اور انکے معاونین جسپال سنگھ کالو‘ کشن مڑے ‘شیخ عزرائیل‘ہیمنت کامڑے ‘راج ٹھاکرے ‘ داسرے ‘ بودھ گرے گشت پرمعمور تھے ۔شب بارہ بجے لاتور پھاٹہ پر 24سالہ نوجوان نظر آیا جب سے اس روک کر پوچھ تاچھ کی گئی تواس نے نام للیت ستیہ نارائن شرما عمر 24سال ساکن کوٹھا بتایا ۔
رات دیر گئے تک گھومنے کی وجوہات پوچھنے پر و ہ اطمینان بخش جواب نہیں سکاا سلئے پولس کو شک و شبہہ ہوا ۔اورتلاشی لی گئی ۔ اس دوران اسکی تحویل سے دیسی ساخت کی پستول اور پانچ گولیاں برآمد ہوئے۔ دیہی پولس اسٹیشن میںنوجوان کے خلاف مقدمہ درج کردیاگیا ۔اورآج اتوار کو عدالت میں پیش کرنے پر جج نے مزید تفتیش کیلئے پولس کسٹڈی ریمانڈ میں دو دن تک رکھنے کاحکم دیا۔