• 425
    Shares

ناندیڑ:11 اکتوبر۔ (ورق تازہ نیوز)جرم کرنے کے مقصد سے بغیراجازت دیسی ساخت کی پستول رکھنے والے نوجوان کو ایل سی بی دستہ نے ہفتہ کی شب ڈھوڑے کارنر سے گرفتارکیا ہے۔ بلی رام پور کے نتیش کیشو ڈونگرے 28سال کے پاس ایک دیسی ساخت کا پستول رہنے کی اطلاع ایل سی بی کو ملنے پر پی آئی دوارکاداس چکھلی کر کی رہنمائی میں پولس دستہ نے ہفتہ کی شب ساڑھے دس بجے ڈھوڑے کارنر تا دودھ ڈیری شاہراہ پر نیو خالصہ ڈھابہ کے پاس جال بچھایاگیااور وہاںسے گزرنے والے نتیش ڈونگرے کو گرفتارکرلیاگیا۔اسکی تحویل سے دیسی ساخت کاپستول اورزندہ کارتوس بھی ضبط کیاگیا ۔ دیہی پولس اسٹیشن میں نتیش ڈونگرے کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔۔ مزید تفتیش پی یس آئی کیندرے کررہے ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔