• 425
    Shares

ناندیڑ:5 اکتوبر۔ (ورق تازہ نیوز)کارپوریٹر کی حیثیت سے آئندہ انتخابات میں کامیاب ہونا ہے تو دو لاکھ روپے دینا ہوگا ۔۔اس طرح کی دھمکی دیتے ہوئے گزشتہ روز ایک شخص نے سابقہ میئر گنگادھر مورے کے فرزند و سابقہ کارپوریٹرسنجے مورے کے وسرنی میںواقع مکان پر تلوار سے حملہ کیا۔دو سال قبل شہر میں کھنڈنی مانگنے والوں نے دھوم مچارکھی تھی ۔

کھنڈنی کےلئے فائرئنگ و لوٹ مار کی وارداتیں رونما ہوئی ہیں جس کے بعد پولس نے اس طرح کے غنڈوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے انھیںگرفتار بھی کیا۔ لیکن ابھی تک اصل ملزم پولس کی گرفت میں نہیں آیا ہے اوراسی نے پیرکی شام سابقہ کارپوریٹرمورے کے مکان پر تلوارسے حملہ کرکے انھیں دھمکانے کی کوشش کی ۔

جس وقت مورے گھر میں نہیں تھے تب کچھ افراد انکے مکان میںداخل ہوئے اورانکے فرزند ارجن مورے کودھمکی دیتے ہوئے دو لاکھ روپے کھنڈنی مانگی ۔اور تلواروںسے گھر اور دروازوں پرحملے کئے ۔سنجے مورے کی شکایت پر دیہی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔