ناندیڑ:دو بھائیوں نے مل کر باپ کو قتل کردیا

ناندیڑ:2جولائی (ورقِ تازہ نیوز)کھیت میں تخم ریزی و کٹائی کے تنازعہ پر دو بھائیوں نے مل کر اپنے باپ کا رسی سے گلا دبا کر اسے قتل کردیا۔ یہ واقعہ کھیڑکرواڑی علاقہ میں واقع ایک کھیت میں پیش آیا۔ پربھاکر گھن شام ولانڈے کی دی گئی شکایت کے مطابق 30 جون کی دوپہر دو بجے کے قریب کھیڑکر واڑی علاقہ میں ہیگی نارائن کلیانے کے کھیت میں ان کے دو بیٹے سچن اور ہنمنت نے تخم ریزی و کٹائی کے تنازعہ پر اپنے باپ کے گلے میں رسی ڈال کر قتل کردیا۔

اس معاملہ میں مالاکولی پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹندنٹ سچن سانگڑے کی رہنمائی میں اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر ڈوکے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔