ناندیڑ:دوکانداروں کو پیر تک مہلت‘اسکے بعدسخت کاروائی ہوگی
ناندیڑ:28مئی (ورق تازہ نیوز)ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے آج قدیم شہرکے برقی چوک ‘منیار گلی علاقوں میں غیر مجاز تجاوزات کو ہٹانے کیلئے تشکیل کردہ دستہ کے سربراہ نے آج اپنے دستہ کے ہمراہ دوکانداروں اور ہاتھ گاڑے والوں کوانتباہ دیا کہ اگر وہ پیر تک اپنی غیر مجا زتجاوزات کو نہیں ہٹاتے ہیں توانکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
دستہ کے سربراہ نے اخباری نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کا غیر مجاز تجاوزات وقبضہ جات کو ہٹانے کےلئے محکمہ پہلے سے قائم ہے لیکن موثر ڈھنگ سے کاروائی نہیںہورہی تھی ۔ لیکن اب انھیںا سکی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔شہر کے تمام علاقوں میںغیرمجازقبضہ جات کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے ۔
آج برقی چوک ‘منیارگلی کے علاقوں میں کاروائی کی گئی اور دوکانداروں کوانتباہ دیاگیاکہ وہ پیرتک اپنی تجاوزات کو دوکانوں کے سامنے سے ہٹالیںورنہ منگل سے اسکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ان کاکہناتھا کہ ٹرافک نظام کوبہتر بنانے کےلئے اس طرح کی کاروائی ضروری ہے ۔کیونکہ دوکانداروں کے فٹ پاتھ اور سڑکوں پرقبضہ کے علاوہ ہاتھ گاڑے و الوں کی وجہہ سے بھی ٹرافک کے کئی مسائل شہر بھر میں پیدا ہورہے ہیں۔