ناندیڑ:دوست کے والدپرفائرئنگ کرنے کے معاملے میں گرفتار ملزمین کو 8جون تک پولس کسٹڈی
ناندیڑ:2 /جون۔ ( ورقِ تازہ نیوز) بھاگیہ نگر پولیس نے اپنے دوست کے والد پرفائرنگ کرنے کے معاملے میں بھاگیہ نگر پولس نے شوبھم عرف باہوبلی سمیت دو افرادکو بیڑ سے گرفتار کیا ہے۔ آج فرسٹ کلاس مجسٹریٹ نے ان تینوں کو 8 جون 2023 تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ باہوبلی جس نے شہر کے سدھارتھ نگر علاقے میں یکم جون کی رات 8 بجے اپنے دوست کے والد کو گولی مار دی تھی اور اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے تھے۔ اس کے بعد پولیس اس کی تلاش میں تھی۔
اس واقعہ میں شبھم عرف باہوبلی کے دوست پرشانت جوگ دنڈ کے والد صاحب راو¿ منوہر جوگڈنڈ دونوں دوستوں کے درمیان جھگڑے کو سلجھانے کی کوشش کر رہے تھے، اسی دوران شوبھم عرف باہوبلی نے صاحب راو¿ منوہر جوگ دنڈنڈ (43سال) پر گولی چلا دی۔ اس وقت ان کے ساتھ دو اور لوگ بھی تھے۔
بھاگیہ نگر پولیس ٹیم نے بیڑ سے رتیش دیپک پنڈت (24) اور آدتیہ مہیش ناندیڑکر (20) کو گرفتار کیا۔ اس کے بعد بھاگیہ نگر پولیس نے شبھم عرف باہوبلی رام داس پردے (19) کوبھی گرفتار کرلیا۔اس جرم کے تفتیشی افسر اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر ونود چوہان اور ان کے ساتھی پولیس افسر جس نے دیگر گرفتار تینوں کو عدالت میں پیش کیا، عدالت نے تینوں کو 8جون 2023 تک یعنی تین دن کے لیے پولیس کی تحویل میں بھیج دیا ۔