ناندیڑ:2فروری ۔(ورق تازہ نیوز)دودھ کاخالی ٹینکر لے کرجاتے ہوئے ٹینکر کے سامنے موٹرسائیکل کھڑی کردی اورٹینکر ڈرائیور کی سیٹ پرعقب میں رکھے نقدرقم کو لوٹنے والے چار افراد کولوکل کرائم برانچ نے 12گھنٹوں میںگرفتار کرلیا۔ آج ملزمین کوعدالت میں پیش کرنے پرچوتھے ایڈیشنل مجسٹریٹ نے سات دنوں تک پولس کسٹڈی ریمانڈدیا ہے ۔

کل یم فروری کو ٹینکرڈرائیور لہوبھارت لانڈگے نیچرل دودھ کمپنی رانجنی ضلع عثمان آبادسے دودھ کا ٹینکر لے کرناندیڑ آیاتھا۔ناندیڑمیں ٹینکر خالی کرکے واپس جارہاتھا کہ اسرجن ‘پدماجا سٹی کے پاس اچانک ٹینکر کے سامنے موٹرسائیکل کھڑی کردی گئی ۔لٹیروں نے دو لاکھ 77ہزار800 روپئے اور16ہزارروپے کاایک موبائیل فون چھین لیا۔

ایل سی بی دستہ نے اس معاملے میں ملوث بل پریت سنگھ عرف آشیش سنگھ نانک سنگھ سپورے 23سال ساکن نندی گرام سوسائٹی ‘پرتاپ سنگھ عرف چھوٹو بابوسنگھ25سال ساکن نندی گرام سوسائٹی ‘ روہیت سنگھ دیدارسنگ سہانی 20سال ساکن ابچل نگر‘ہرپال سنگھ شنکر سنگھ بورگاو ں والے 24ساکن ابچل نگرکمان کے قریب کو گرفتار کیاگیا ۔ ان چاروں کی تحویل سے مسروقہ سامان پوری طرح ضبط کرلیاگیا ہے ۔