ناندیڑ:یکم /اکتوبر(ورق تاز ہ نیوز): عمری تعلقہ کے موضع سندھی کے وینکٹ راو پاٹل کولے کریڈٹ سوسائٹی میں ہفتہ کو دن یہاڑے ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔
اس واردات میں ڈکیتوں نے تلوار کی نوک پر دولاکھ روپئے سے زائد رقم لوٹ کرفرار ہوگئے۔ ان میں سے ایک ڈاکو کو گاوں والوں نے پیچھا کر کے پکڑ لیا۔
#Nanded #bank #ducati pic.twitter.com/5yi4isTozo
— Waraquetaza Online (@WaraqueTazaUrdu) October 1, 2022
آج ہفتہ کی دوپہر دوبجے کے قریب موٹرسائیکل پرسوار آئے چار سے زائد ڈکیت وینکٹ راو پاٹل کولے کریڈٹ سوسائٹی کے دفتر داخل ہوئے اور تلوار کاخوف دکھلاکر ڈروخوف کاماحول پیدا کیا۔ دفتری عملے کو تلوار کے وار کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے دو لاکھ سے زائدنقد رقم لے کر فرار ہوگئے۔
اس موقع پر سوسائٹی کے ملازمین اور شہریوں نے ان ڈاکوو?ں کا پیچھا کیا اور ایک ڈاکو کوپکڑنے میں کامیاب رہے ، اس کی جم کر پٹائی کی گئی بعدازیں اسے پولیس کے حوالے کردیاگیا۔
ڈکیتی کی یہ ساری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ہے۔