ناندیڑ:13جون۔ (ورق تازہ نیوز) دفینہ نکالنے کےلئے لالچ دے کر رات کے اندھیرے میں جادوٹونا پوجا پاٹ کرنے والی ٹولی کیے دو افراد کو پولس نے حراست میں لیا ہے دیگر چھ افراد فرار ہوگئے ہیں۔یہ معاملہ لوہاتعلقہ کے موضع واکا پاٹی میں رونما ہوا۔عثمان نگر پولس نے ہفتہ کی رات تین بجے کاروائی کی گئی جبکہ شام پانچ بجے دو ملزمین کوگرفتار کیاگیا ہے ۔

دیگر مفرور ملزمین کی تلاش جاری ہے ۔اس طرح کی اطلاع عثمان نگر کے پی آئی دیرپا بھوسنور نے دی ہے ۔عثمان نگر پولس کواطلاع ملی کہ رات کے اندھیرے میںواکا میں یوگیش ہنبرڈے کے کھیت میں دفینہ نکالنے کی کوشش جاری ہے ۔ یہاںپر شیوانند عرف گجانن کومٹوار ساکن راہیر تعلقہ نائیگاوں ‘ تروپتی نرواڑے اور شنکرراٹھوڑ ساکنا ن کرشنور تانڈا ‘دھرماجادھو ار ویشالی گائیکواڑ سان پورنا اورانکے ساتھ موجود دیگرافراد مل کر واکاعلاقہ میں جادو ٹونا کرکے نیمبو‘ہلدی ُکنکو ‘نارئیل ساتھ میں رکھے تھے ۔جیسے ہی پولس آمدکی اطلاع ان افراد کو ملی چھ ملزمین فرار ہوگئے اور شیوانند اور تروپتی نرواڑے کوگرفتار کیاگیا۔