ناندیڑ:18نومبر ( ورق تازہ نیوز)30 سالہ خاتون جب کالیشور مندر کے پیچھے خودکشی کرنے کی کوشش کر رہی تھی تومحکمہ پولس کی دامنی ٹیم نے اسے حراست میں لے لیا، اس کی کونسلنگ کی اور اسے بحفاظت اس کے رشتہ داروں کے حوالے کر دیا۔کل 17 نومبر کو شام 6 بجے سے 6.30 بجے کے درمیان دامنی اسکواڈ کی سب انسپکٹر پرینکا اگاو¿، لیڈی پولیس آفیسر نلگاو¿نڈے، گھاگرے اور ڈرائیور گورلواد وشنو پوری کے کالیشور مندر کے ارد گرد گشت کر رہے تھے کہ ایک 5 سالہ لڑکے کو ٹخنے سے گھسیٹ کر دریا کی طرف لے جارہاتھا۔
جب لڑکا زور زور سے رو رہا تھا تو دامنی ٹیم فوراً وہاں پہنچی اور ماں اور پانچ سالہ بچے کو حراست میں لے لیا۔ خاتون نے بتایا کہ میرا شوہر شراب اور جوئے کا عادی ہے اور روزانہ شراب پی کر مجھے مارتا ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر اور سسرال کے دیگر افراد کی جانب سے مسلسل ہراساں کیے جانے کے باعث ذہنی دباو بڑھ گیا اسلئےمیں بچے کے ساتھ اپنی جان دینے آئی ہوں۔
دامنی ٹیم نے اس کے بعد خاتون کے سسرال اور دیگر رشتہ داروں کو بلایا اور اس کی کونسلنگ کی اور اسے بحفاظت اس کے رشتہ داروں کے حوالے کردیا۔ اسے مزید کسی پریشانی کی صورت میں ٹول فری نمبر 112 پر کال کرنے کو بھی کہا گیا۔ انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ خاندانی تنازعات کی صورت میں بھروسہ سیل یا خواتین کے ہیلپ ڈیسک سے مدد لیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سری کرشنا کوکاٹے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابیناش کمار نے اس بہترین کام کے لیے دامنی ٹیم کی تعریف کی ہے۔
محکمہ پولیس نے کالیشور مندر کے علاقے اور ضلع کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ کالیشور مندر کے قریب گھاٹ پر اگر کوئی مرد یا عورت مشکوک انداز میں چل رہے ہیں، اگر انہیں شک ہو کہ اسے تکلیف ہو رہی ہے تو فوری طور پر متعلقہ تھانے سے رابطہ کریں یا 112 پر کال کریں۔ ٹول فری نمبر پر معلومات دی جائیں تاکہ ایسے ناخوشگوار واقعات کو روکا جا سکے۔