ناندیڑ:خاتون کیساتھ جبراً جسمانی تعلقات بناکر قتل کرنے کے معاملے مین نوجوان کوعمر قید کی سزا

1,023

ناندیڑ :یکم۔اپریل(ورق تازہ نیوز) ایڈیشنل سیشن جج ایس۔ای۔ بانگڑنے جسمانی زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم کو 20 سال قید اور قتل کے جرم میں ایک لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کیس کی جانچ پولس انسپکٹر دلیپ ٹڈکے نے کی۔ 22 فروری 2019 سے 23 فروری 2019 کے درمیان کنوٹ علاقہ میں منڈوا روڈ کے قریب ایک نالے سے ایک نوجوان خاتون کی لاش ملی تھی۔

اس کے سر پر پتھر مار کر قتل کیا گیا۔ پنڈلک وٹھل انگلے کی جانب سے 24 فروری کو دی گئی شکایت کے مطابق، اس کی بھانجی منڈوا تعلقہ کنوٹ میں اپنی بیٹی کو اسکول چھوڑنے گئی تھی اور واپس نہیں آئی۔

بعد ازاں اس کی لاش کنوٹ تعلقہ کے منڈوا علاقے کے قریب ایک نالے سے ملی۔ اس معاملے میں درج مقدمہ نمبر 49/2019 تعزیرات ہند کی دفعہ 376 (2) اور 302 کو شامل کیا گیا تھا۔ اس وقت کے پولس انسپکٹر دلیپ ٹڈکے نے اس معاملے میں مکمل تفتیش کرنے کے بعد عدالت کو چارج شیٹ بھیجی۔

عدالت میں اس سیشن کیس کی صدارت ایڈیشنل سیشن جج ایس ای بانگرنے کی۔ اس کیس میں تقریباً آٹھ سے دس گواہوں نے عدالت میں اپنے بیانات قلمبند کرائے۔دستیاب شواہد کی بنیاد پر، جج ایس ای بانگرنے26 سالہ لڑکی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے اوراسکا قتل کرنےکے معاملے میں گیانیشور دھانجی انگلے (27) ساکن لونڈری تعلقہ پوسد کو آج تعزیرات ہند کی دفعہ 376(a) کے تحت 20 سال کی سخت مشقت اورپچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے،

جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں تین سال کی سخت مشقت اور عمر قید 50 ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس معاملے میں پولیس کمشنر بھگوان مہاجن اور ایس. ایس۔ ڈھمبرے نے کام کیا۔