ناندیڑ:حملہ میں زخمی نوجوان کی موت

1,191

ناندیڑ: 3ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز) 24 اگست کو 32 سالہ نوجوان کے پیٹ میں چھرا گھونپ کر جان لیوا حملہ کیا گیا۔ بدقسمتی سے زخمی نوجوان کل 2 ستمبر کو دم توڑ گیا۔ پولیس اس معاملے میں تین ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔

24 اگست کو رات تقریباً 10.30 بجے گنیش نگر روڈ پر رہنے والا وکی سکھدیو پوٹ بھرے (32سال)‘ انیکیت عرف سونو سریش گائیکواڑ (20سال)، بیدو سنگھارتنا لوکھنڈے (26) اور ستیش وشواناتھ ونجارے کے درمیان جے بھیم نگر ناندیڑ جاتے ہوئے پرانی بات پر جھگڑا ہوا۔ اس وقت انیکیت عرف سونو سریش گائیکواڑ نامی نوجوان نے وےکی پوٹ بھر کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا کیونکہ وہ اسے زندہ نہیں چھوڑنے والی بات کررہا تھا۔ اس وقت وےکی کا دوست پردیپ بندو آڑھو بچانے آیا، جب کہ دوسروں نے اپنے ہاتھوں میں دھاردار ہتھیاروں سے پردیپ پر حملہ کردیا۔ اس کی کمر اور سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔

ویکی پوٹ بھرے کی شکایت کی بنیاد پر شیواجی نگر پولس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 307 اور 34 کے تحت انیکیت گائیکواڑ، بٹو لوکھنڈے اور ستیش ونجارے کے خلاف مقدمہ نمبر 326/2022 درج کیا ہے۔ اس جرم کی جانچ اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر اوما کانت پونے کو سونپی گئی ہے۔ اب کل 2 ستمبر کو وےکی پوٹ بھرے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس لیے اب اس معاملے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کو منسلک کیاگیا ۔ شیواجی نگر پولس تینوں ملزمین کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہی ہے۔